بنام مفتی محمداسرائیل صاحب
میری تدریس کا زمانہ ۱۹۷۷ء سے ۱۹۸۰ء تک الہ آباد مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اﷲ صاحب نور اﷲ مرقدہ کی خانقاہ اور مدرسہ وصیۃ العلوم میں گذرا ہے۔ اس وقت متعدد طلباء مجھے ایسے ملے جن سے اﷲ تعالیٰ نے دین اور علم دین کی خدمت لی۔ ان میں ایک عزیز گرامی مولانا مفتی محمد اسرائیل صاحب بھی ہیں ۔ ان کی ابتدائی تعلیم الہ آباد میں ہوئی ، پھر یہ میرے ساتھ غازی پور مدرسہ دینیہ میں آگئے ۔ فراغت دارالعلوم دیوبند سے حاصل کی ۔ افتاء کی تکمیل مدرسہ ریاض العلوم گورینی میں کی ، اور اب اپنے آبائی وطن ضلع نوادہ بہار میں ایک مدرسہ کے بانی اور مہتمم ہیں ،اور علم دین کی خدمت میں مصروف ہیں ۔