بنام مولانا محبوب عالم صاحب فیض آبادی
مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی کے باصلاحیت اور ذی استعداد طلبہ میں تھے ، ابتداء ً گورینی سے فراغت حاصل کی ، پھر دار العلوم دیوبند میں دوبارہ دورۂ حدیث پڑھا۔ کافی دنوں تک پٹن صوبہ گجرات میں تدریسی خدمات انجام دیں ، اس کے بعد جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڈھ اور جامعہ شرقیہ لونیا ڈیہہ میں رہے۔ اب مدرسہ بیت العلوم سرائمیر میں پڑھارہے ہیں ۔یہ خط حضرت مولانانے دوسرے سفر حج سے واپسی کے بعد ان کو لکھا، اس وقت وہ گجرات میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔(ضیاء الحق خیرآبادی)