بنام والد محترم الحاج محمد شعیب صاحب کوثرؔاعظمی علیہ الرحمہ
والد محترم علیہ الرحمہ کے نام خط لکھنے کا کم اتفاق ہوا۔ مدرسہ دینیہ غازی پور کے زمانۂ تدریس میں والد مرحوم کو ایک موذی دشمن کے ساتھ ابتلاء پیش آیا ۔ اس نے عرصہ تک انھیں بہت ستایا ، والد صاحب کا مزاج خاموشی اور درگزر کا تھا ، انھوں نے بہت صبر کیا ، کبھی کبھی جب ایذا حد سے گزر جاتی تو مجھے مختصر لفظوں میں اطلاع فرماتے اور تسلی دعا کا حکم دیتے ۔ اسی طرح کے خطوط کے جواب میں میرے یہ تین خط ہیں ، ان کے کاغذات میں دستیاب ہوئے ، ان تینوں کا موضوع ایک ہی ہے۔
( اعجاز احمداعظمی)