حدیث دوستاں |
|
بنام مولانا گلاب حسین صاحبؒ ایک بہت ذی استعداد اور شریف النفس عالم جو صحت کی خرابی کی وجہ سے ادھیڑ ہونے سے پہلے ہی بوڑھے ہوگئے تھے ۔ میرے محترم دوست قاری شمیم احمد صاحب کے واسطہ سے تعارف ہوا، اور غالباً ۹۲؍۱۹۹۱ء میں ضلع بستی کے اس مدرسہ میں میری حاضری ہوئی تھی جس میں یہ مدرس تھے ،تو باوجودیکہ میرے ہم عمر تھے انتہائی بوڑھے آدمی محسوس ہوئے اور شاید دوتین سال کے بعد انتقال ہوگیا۔