بنام حاجی شمس الدین صاحبؒ
بہت مالدار ،بہت دیندار، شکل وشباہت سے کسی بڑے عالم دین کا گمان ہوتا،اوریہ اثر تھا ان کی گہری دینداری اورعلماء و مشائخ کی قدردانی کا ۔ ضلع اعظم گڈھ کے موضع بمہور کے رہنے والے ، زندگی بمبئی میں گزاری ، بہت ہی فیاض اور صاحب خیر تاجر ، جمعیۃ علماء صوبہ مہاراشٹر کے صدر نشیں ، دینی اور دنیوی خوبیوں کے جامع، استاذ محترم حضرت مولانا محمد مسلم صاحب ؒ کے واسطہ سے ان سے تعارف ہوا،اور دم اخیر تک انھوں نے اس تعارف وتعلق کو برقرار رکھا۔ ۲۰۰۸ء میں ان کا وصال ہوا۔ اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے۔
یہ خط ان کو ان کی بیکری کی بربادی کی تعزیت میں لکھاگیا ، ۱۹۹۲ء کے فساد میں حاجی صاحب کی بیکری فسادیوں نے تباہ کردی تھی ۔