حیثیت میں بلند سے بلند تر دیکھنے کا خواہش مند ہوں ، اس وقت علم بڑھ رہا ہے ، عمل گھٹ رہا ہے ، جو چیز گھٹ رہی ہے اس میں اضافہ کرو ، جو چیز پہلے ہی سے زیادہ موجود ہے اس پر زیادتی اس وقت کرسکوگے جب اس کے لئے اپنے کو فنا کردو ، اور پہلی چیز میں تھوڑا اضافہ بھی زیادہ محسوس ہوگا ، اگر چہ یہ بات بھی اپنی جگہ مسلم ہے کہ عمل کے بغیر علم ایک لایعنی شیٔ یا دماغی عیاشی ہے جس کا فائدہ ممکن ہے کہ دنیا میں کچھ نظر آئے ، مگر آخرت میں سراسر باعث خسران ہوگا ، میرا منتہائے نظر یہ ہے کہ تم سچائی کے ساتھ علم دین حاصل کرو ، اور دیانت داری کے ساتھ اس پر عمل کرو ، یہ بات اس ماحول میں جس سے تمہارا سابقہ ہے خصوصیت کے ساتھ اہمیت کی حامل ہے ، اچھی طرح یاد رکھو ، عبداﷲ اور محسن سے سلام کہو ۔ ۳۰؍ذی الحجہ تک انشاء اﷲ تقریر پہونچ جائے گی۔
اعجازاحمد اعظمی
۱۸؍ ذی الحجہ ۱۳۹۳ھ
٭٭٭٭٭
(۳)
عزیزم مولوی وسیم احمدسلّمہ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
تمہارا تیسرا خط ملا ، نمبرات معلوم ہوئے ، بے حدخوشی ہوئی ، محنت کا ثمرہ ملنے سے خوشی ہوتی ہی ہے ، ان بہترین نتائج نے تمہاری ہمت کو مزید ابھارا ہوگا ، تمہیں اتنے ہی پرتمہیں قناعت نہیں کرنی ہے ، آج تو چند ہی ساتھیوں سے سابقہ ہے جن پر فوقیت لے جانا چنداں مشکل نہیں ہے ، کل جب رفقاء کی زیادہ تعداد سامنے آئے گی اور ان میں ہرقسم کی صلاحیت و محنت والے افراد ہوں گے ، ان پر سبقت حاصل کرنے