﷽
تعارف
خطوط نویسی اور مکتوب نگاری ایک قدیم صنف سخن ہے ، اس کے ذریعہ پیغمبران خدا، اہل اﷲ اور داعیانِ اسلام نے دعوت وتبلیغ اور دین حق کی ترویج واشاعت کا فریضہ انجام دیا۔ تاریخ کا قدیم ترین مطبوعہ خط حضرت سلیمان ں کا ہے، جو ملکہ سبا کو لکھا گیا اور قرآن کریم کے انیسویں پارے میں سورہ نمل میں موجود ہے۔ خود جناب رسول اﷲ ا ، خلفاء راشدین ، صحابہ کرام ، ائمہ دین واسلاف عظام کے سیکڑوں خطوط تاریخ وسیر کی کتابوں میں محفوظ ہیں ۔ ہندوستان کی اسلامی تاریخ میں حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری ،حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی اور حضرت شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلوی قدس اﷲ اسرارہم کے فارسی مکاتیب نے اصلاح وانقلاب میں جو اہم کردار ادا کیا وہ کسی بھی صاحب نظر پر مخفی نہیں ہے۔
اردو مکتوب نگاری کی تاریخ بقول ڈاکٹر مختار الدین آرزوؔ دو صدیوں پر محیط ہے ، اس عرصہ میں بلامبالغہ سیکڑوں مجموعۂ مکاتیب شائع ہوچکے ہیں ،جنھیں بڑے شوق اور دلچسپی کے ساتھ پڑھاگیا ۔ ان میں مکاتیب شبلی ، مکتوبات سلیمانی ، مکتوبات شیخ الاسلام، مکاتیب حکیم الامت، مکتوبات ماجدی، غبارِ خاطر ، خطوطِ ابولکلام اور مکاتیب گیلانی وغیرہ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
یہ مکاتیب ، صاحب مکاتیب کی شخصیت وسیرت کا پرتو اور مزاج وطبیعت