بقدر بڑھتا رہے گا ، انشاء اﷲ۔ والسلام
اعجازاحمد اعظمی
۲۹؍ صفر ۱۳۹۵ھ
٭٭٭٭٭
(۱۷)
عزیزوسیم! سلّمک اﷲ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
خط ملا ، کچھ مصروفیات ، کچھ کسل ، کچھ بے کیفی ، جواب میں تاخیر ہوئی ، پڑھائی کا حال معلوم ہوا ، دعا کرتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ علم نافع ، عمل صالح ، حیاۃ طیبہ نصیب فرمائے ، اس مرتبہ اوراس سے پہلے بنارس پہونچا تو ایک چیز محسوس کی ، وہ یہ کہ تم مسجد اور جماعت میں نظر نہ آئے ، کیا بات ہے ؟ کیا جماعت کی نماز میں کچھ کوتاہی آگئی ہے ، اگر ایسا ہے تو بہت برا ہے ، نماز باجماعت کے بغیر کچھ حاصل نہیں سب بے کار ہے ، اس کا اہتمام کرو ۔ والسلام
اعجازاحمد اعظمی
۲۳؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۵ھ
٭٭٭٭٭
(۱۸)
از :نانہی ڈیہی، دُمکا
عزیزوسیم! سلّمک اﷲ تعالیٰ
و علیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
کل شام کو تمہارا خط گھر سے واپس آکر ملا ، مدرسہ میں ایک خط تمہارا ملاتھا ، مگر