بنام الحاج محفوظ الرحمن صاحب
عم مکرم الحاج محفوظ الرحمن صاحب میرے چھوٹے دادا جناب حاجی عباد اﷲ صاحب ے صاحبزادے ہیں ، ہمارے گھر کے دیگر افراد کی طرح یہ بھی حضرت مولانا مدظلہ سے نہایت مخلصانہ وعقیدتمندانہ تعلق رکھتے ہیں ۔یہ خط داداجان کے انتقال پر ان کو لکھا گیا ، داداجان مرحوم نہایت نیک وصالح اور پابند شریعت انسان تھے ، ان کی موت بڑی قابل رشک تھی ، ۲۶؍ فروری ۱۹۸۶ء کو ظہر کی نماز کیلئے وضو کرکے مسجد کیلئے نکلے ، ابھی راستے ہی میں تھے کہ پیغام اجل آپہونچا ، اور عین تیاری کی حالت میں جان جاں آفریں کے حوالے کردی ، باری تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں جگہ دیں ۔ آمین( ضیاء الحق خیرآبادی)