﷽
تاثرات حضرت مولانانثار احمد صاحب دامت برکاتہم
صدر المدرسین جامعہ اسلامیہ بستی
جمال حال بود ترجمانِ استحقاق دلیلِ آب بود جگر تفتگی وتشنہ لبی
مکرم ومحترم مشفق گرامی حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں شیخوپور کے افق سے طلوع ہوکر مسلسل ضیاء بار وزرتاب رہنے والا موقر رسالہ ضیاء الاسلام ہے، خدا کرے اس کی نورانی کرنیں ہر کچے پکے مکان میں پہونچ کر دلوں کی دنیا روشن کرتی رہیں ۔آمین
اس کا ایک عنوان ’’حدیث دوستاں ‘‘ نہ معلوم کتنے بے شمار دلوں کی صدا بھی ہے اور دوا بھی ! یہ دراصل حضرت مولانا کے ان مکاتیب کا سلسلہ ہے جو مختلف اوقات میں بلحاظ فرق مراتب اصاغر واکابر ، دوست واحباب ، تلامیذ وطالبین کو لکھے گئے ہیں ، خواہ کسی کی تحریر حال واستفسار کے جواب میں ہو یا ازراہِ تعلقِ خاطر خود حضرت نے اپنے ہی وارداتِ قلب کو مقتضائے حال دیکھ کر سپرد قلم کیا ہو ، بہر حال یہ ایک خزانہ ہے جس کی بہتوں کو ضرورت تھی ، ایسا مطب ہے جس میں ہر بیماردل کی شفا ہے ۔مکتوب