بنام حافظ عبد القادر صاحب دربھنگوی
دربھنگہ کے رہنے والے، مدرسہ وصیۃ العلوم الہ آباد میں پڑھتے تھے ، وہیں مجھ سے ملاقات ہوئی،روزِ اول ہی سے انھوں نے اپنی خدمت گزاری اور بے عذر اطاعت وفرمانبرداری کا نقش دل پر بیٹھادیا۔ زندگی کے بہت سے نیچے اونچے مرحلوں سے گزرے، مگر اندازِوفاداری وہی رہا جو ابتداء میں تھا ۔ بچپن میں مجھے ملے تھے اور بڑھاپے میں داخل ہورہے ہیں ، مگر اطاعت وخدمت میں کچھ اضافہ ہی ہوا، کمی نہیں آئی۔میرے شیخوپور آنے کے بعد یہ بھی یہیں آگئے اور مالیات کے انتظام میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں ۔