بنام مفتی عبد الرحمن صاحب غازی پوری ومولاناغلام رسول صاحب
مفتی عبد الرحمن صاحب: جامعہ مخزن العلوم دلدار نگر غازی پور کے تعلیم یافتہ! جامعہ مظاہر علوم سہارن پور سے فراغت حاصل کی اور وہیں سے افتاء کی بھی تکمیل کی ۔ ایک باصلاحیت عالم دین ، ایک خوش اخلاق انسان ، چھوٹے بڑے کے یکساں خدمت گزار! عرصہ تک متعدد مدارس میں تدریس کی خدمت انجام دی اور اب ’’جدہ‘‘ سعودیہ عربیہ میں مقیم ہیں ،اور وہاں بھی تعلیم وتدریس ہی کا شغل ہے ۔ ایام حج میں حجاج کی بے نظیر خدمت کرتے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ کے خاص کرم اور اس کی خصوصی رحمت کے مورد ہیں ۔
٭٭٭٭٭
مولاناغلام رسول صاحب:یہ بھی جامعہ مخزن العلوم دلدار نگر کے ذی استعداد اور باصلاحیت تعلیم یافتہ ہیں ۔ دارالعلوم دیوبند میں دورۂ حدیث شریف کی تکمیل کی ، اور اپنے مادرعلمی مخزن العلوم دلدار نگرمیں عرصہ تک تدریس کی خدمت انجام دیتے رہے اور اب مغل سرائے میں ایک دینی درسگاہ کے ذمہ دار ہیں ۔۔