بنام قاری عبد الستار صاحب فتح پور
مدرسہ ریاض العلوم گورینی میں جب میں تدریس کے لئے پہونچاتو دورۂ حدیث کے ممتاز طلباء میں ان کا شمار ہوتا تھا، بہت شریف النفس ، نیک اور ذی استعداد اور بہت عمدہ قاریٔ قرآن۔ نمازوں میں امامت بھی کرتے تھے ، نعتیں بھی خوب پڑھتے تھے ۔ تحصیل فتح پور ضلع بارہ بنکی کے رہنے والے ۔ آغازِ ملاقات ہی سے مجھ سے مناسبت ہوگئی تھی۔ متعدد بار ان کی فرمائش پر میرافتح پورجانا ہوا۔ اپنے قصبہ ہی میں مدرسہ ضیاء الاسلام میں مدرس اور جامع مسجد کے امام وخطیب ہیں ، نعتیں کہتے بھی خوب ہیں اور پڑھتے بھی خوب ہیں ، خوش بیان واعظ بھی ہیں ۔