بنام مولانامفتی محمدراشد صاحب اعظمی
میرے مخدوم اور مخدوم زادے استاذ محترم حضرت مولانا محمد مسلم صاحبؒ کے بلند مرتبہ صاحبزادے ،دارالعلوم دیوبندکے فاضل اور وہیں خدمت تدریس پر فائز ہیں ۔ بہترین مدرس ، عمدہ خطیب اور جید حافظ قرآن ہیں ۔ ابتداء ً جامعہ حسینیہ لال دروازہ جون پور میں درس دیا۔ وہاں سے دیوبند تشریف لے گئے ۔ میری جب کبھی حاضری دارالعلوم دیوبندمیں ہوتی ہے اور عموماً سال میں ایک مرتبہ تو ہوہی جاتی ہے ، وہاں میرے مستقل میزبان یہی ہیں ۔ ان سے مل کر اور ان کا مہمان بن کر دلی مسرت حاصل ہوتی ہے ، اور مرحوم استاذ محترم کی یادوں کا چراغ دل میں روشن ہوجاتا ہے۔
( اعجاز احمد اعظمی)