کروں ، تو قربان جاؤ حضور ا کی مہربانی کہ آپ نے ان سب کو نو چیزوں میں سمیٹ دیا ہے ، سن لو ، فرماتے ہیں کہ میرے رب نے مجھے نو باتوں کا حکم دیا ہے :
۱۔ پوشیدہ اورعلانیہ خداسے ڈرتا رہو ں ۔
۲۔ خوشی وناراضی میں کلمۂ عدل پر کاربندرہوں ۔
۳۔ تنگی وفراخی میں اعتدال اور میانہ روی اختیار کروں ۔
۴۔ تعلق کاٹنے والوں سے تعلق ٹھیک رکھوں ۔
۵۔ جس نے مجھے محروم کیا اس کو بخشش وعطا کرتا رہوں ۔
۶۔ جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کو معاف کروں ۔
۷۔ یہ کہ میری خاموشی فکر( اﷲ کا دھیان ) اور میری بات اﷲ کاذکر ہو ۔
۸۔ میری نگاہ عبرت کی نگاہ ہو ۔
۹۔ اور یہ کہ اچھی بات کی تلقین کرتارہوں ۔
( پچھلے خط میں ) اسی حدیث کو میں نے کہا تھا ، مکتوب طویل ہوگیا ، ورنہ مختصر تشریح بھی کردیتا ، اچھا پھر کبھی ۔ والسلام
اعجازحمد اعظمی۔
۱۹؍ محرم الحرام ۱۳۹۴ھ
(۱)استاذی حضرت مولانا افضال الحق صاحب قاسمی مدظلہٗ کے فرزند! انھوں نے جامعہ اسلامیہ بنارس میں کچھ روز تک تعلیم حاصل کی تھی۔
٭٭٭٭٭
(۸)
عزیزم مولوی وسیم احمدسلّمہ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ