بنام مولانا عتیق الرحمن صاحب سنبھلی
سہ ماہی مجلہ المآثر مئو میں بعض غیر معقول اور ناہموار فرقوں کا احتساب ہوتا رہتا ہے۔ ان فرقوں کی ناہمواریوں اور بے اعتدالیوں کے تناسب سے کبھی احتساب کالہجہ سخت ہوتا ہے ، کبھی نرم ہوتا ہے ، اس پر ہماری جماعت کے بعض بزرگ کبھی کبھی ادارہ کو فہمائش کرتے ہیں ، اور علی الاطلاق لہجہ نرم رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں ، حضرت مولانا عتیق الرحمن صاحب سنبھلی دامت برکاتہم( مولانا موصوف مشہور عالم دین حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانیؒ کے فرزند اکبر ہیں ، دار العلوم دیوبند کے فاضل، صاحب زبان وقلم،عرصہ تک ماہنامہ ’’الفرقان ‘‘کے مدیر رہے۔ پھر خرابی ٔ صحت کی وجہ سے لندن منتقل ہوگئے ، اور اب وہیں مستقل قیام ہے) کے اس موضوع پر متعدد خطوط آئے۔ ان کے خطوط کے جواب میں ایک مفصل مکتوب انھیں لکھا گیا ، اس کے بعد پھر ان کا تاکیدی خط آیا ، اس کا جواب اس حقیر نے لکھا ۔ اس کی نقل یہاں شائع کی جارہی ہے۔ (اعجازاحمد اعظمی)