حدیث دوستاں |
|
بنام مولانا انتخاب عالم صاحب امام جامع مسجد اعظم گڈھ دار العلوم دیوبند کے فاضل ، جامع مسجد اعظم گڈھ کے امام وخطیب، مدرسہ تعلیم الاسلام اعظم گڈھ کے ناظم اور روح رواں ، نہایت صالح ، فہیم اور باصلاحیت عالم دین!یہ خط ان کو ان کے نومولود فرزند محمد رحمت اﷲ کی وفات پر لکھا گیا ، امام صاحب کے یکے بعد دیگرے پانچ بچے ہفتہ عشرہ زندہ رہ کر اﷲ کو پیارے ہوچکے تھے ، اور یہ غالباً چھٹا بچہ تھا ، اس کی وجہ سے ان پر بے حد اثر تھا ، اسی کی تعزیت میں یہ سطریں لکھی گئیں ۔(ضیاء الحق خیرآبادی )