بنام مفتی عبد الشکور صاحب دربھنگوی
مولانا مفتی عبد الشکور صاحب دربھنگوی ( سابق مدرس مدرسہ عربیہ اشرفیہ پوہدی بیلا ، ضلع دربھنگہ) حضرت مولانا مدظلہٗ کے خاص شاگردوں میں سے ہیں ۔ ابتدائی تعلیم مدرسہ وصیۃ العلوم الہ آباد میں حاصل کی ، اس وقت حضرت مولانا وہیں مدرس تھے ، پھر ایک سال مدرسہ مفتاح العلوم مئو میں رہے ، مشکوٰۃ شریف حضرت مولانا سے مدرسہ دینیہ غازی پور میں پڑھی ، اور مظاہر علوم سہارن پور سے دورۂ حدیث پڑھ کر فراغت حاصل کی ، افتاء مدرسہ ریاض العلوم گورینی سے کیا ، پھر مدرسہ دینیہ غازی پور اور مدرسہ انوار العلوم جہانا گنج میں تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد اب اپنے آبائی گاؤں سیسونی ضلع دربھنگہ میں ایک دینی درسگاہ چلارہے ہیں ۔
( ضیاء الحق خیرآبادی )