بنام مفتی منظور احمد صاحب بھیروی
میرے ہم وطن بلکہ ہمسایہ ، مدرسہ دینیہ شوکت منزل غازی پور میں عربی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ میں جب ریاض العلوم گورینی گیاتو یہ بھی وہاں میرے ساتھ گئے ۔ ایک سال وہاں رہ کر پھر دارالعلوم دیوبند حاضر ہوئے۔ وہاں سے دورۂ حدیث شریف کی تکمیل کے بعد تکمیل ادب اور شعبۂ افتاء میں شامل رہے۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد مدرسہ شیخ الاسلام شیخوپور میں مدرس ومفتی ہیں ۔ ماہنامہ ضیاء الاسلام میں ان کے فتاویٰ شائع ہوتے رہتے ہیں ۔( اعجاز احمد اعظمی)
۳؍جون۲۰۰۳ء کو ایک مختصر علالت کے بعد ان کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا، جس کا اثر مفتی صاحب پر بہت تھا ، اسی کی تعزیت وتسلی میں یہ خط لکھاگیا۔( ضیاء الحق خیرآبادی)