بنام مولاناسراج احمد صاحب بستوی
ضلع بستی کے رہنے والے ،مدرسہ ریاض العلوم گورینی میں حضرت مولاناسے تعلیم حاصل کی ۔ دار العلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی اور مدرسہ بیت العلوم مالیگاؤں میں عرصہ تک صدر مدرس رہے ، اور اب مدرسہ بیت العلوم سرائمیر میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انھوں نے حجر اسود کے متعلق سوال کیا تھا کہ کیا وہ جب جنت سے آیا تھا تو سفید تھا ؟ اس سلسلے میں کوئی روایت ہوتو نشاندہی فرمائیں ، ان کا ایک سوال بندوں کے صاحب اختیار ہونے اور نہ ہونے کے متعلق تھا ، اور آخری سوال یہ تھا کہ اگر کسی اجنبی عورت کی لاش ملے تو اسے دفن کیا جائے گا یا جلایا جائے گا ۔( مرتب)