بنام مولانااحمد سعید صاحب دربھنگوی
مدرسہ دینیہ شوکت منزل غازی پور کے قدیم طالبعلم اور اب مدرسہ اسلامیہ شکر پور ، بھروارہ ضلع دربھنگہ کے معتبر استاذ ہیں ۔ دورِ طالب علمی سے اب تک میرے ساتھ خصوصی تعلق رکھتے ہیں ۔ بہت عرصہ سے رمضان المبارک میں دیوبند جانے والے طلبہ کی ایک جماعت میرے پاس رہ کر وہاں کے امتحانِ داخلہ کی تیاری کرتی ہے ، اس کا آغاز کرنے والے دو طالب علم یہی مولوی احمدسعید اور مفتی انعام الحق سیتامڑھی تھے ۔ یہ دونوں میرے گھر پر رہے ، اور رمضان میں عدیم النظیر محنت کی ۔ اس وقت سے اب تک یہ سلسلہ قائم ہے۔ اس کا آغاز غالباً ۱۹۸۲ء میں ہوا تھا ۔
یہ خط تقدیر کے متعلق ایک استفسار کے جواب میں لکھا گیا ۔