بنام مولانا محمد عابد صاحب
یہ خطوط حضرت مولانا مدظلہ کے لائق وہونہار صاحبزادے مولانا محمد عابد صاحب کو اس وقت لکھے گئے جب وہ دارا لعلوم دیوبند میں زیر تعلیم تھے۔ موصوف کا سال ولادت ۱۹۸۱ء ہے ، پرائمری ، حفظ اور ابتدائی عربی سے لے کر جلالین شریف تک تعلیم مدرسہ شیخ الاسلام میں حاصل کی ۔ ا۱۴۲ھ میں دار العلوم دیوبند گئے، وہاں مشکوٰۃ شریف اورس کے بعددورۂ حدیث شریف پڑھ کر سند فراغت حاصل کی۔ دوتین سال مدرسہ سراج العلوم چھپرہ ضلع مئو میں تدریسی خدمات انجام دیں ، اس وقت مدرسہ شیخ الہند انجان شہیدضلع اعظم گڈھ میں مدرس ہیں ۔( ضیاء الحق خیرآبادی)
فرزند عزیز ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
تمہارا خط ملا۔ بہت خوشی ہوئی ، انتظار تھا ، اﷲ تعالیٰ تم لوگوں کو کامیاب کرے۔ یکسوئی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہو، اپنا کوئی امتیاز بنانے کا رادہ مت کرنا۔ گمنام ہوکر رہو ، کوشش کرو کہ میرے واسطے سے تعارف نہ ہو ، شہرت مصیبت ہے۔ کسی طرح کے اجتماعی کام میں شریک نہ ہونا ، اپنی کوئی مجلس نہ بنانا۔ تمہاری مجلس صرف کتابیں ہیں ، انھیں کی صحبت میں رہنا ، جو مقدر ہوگا تمہاری محنت وکوشش سے علم