۲۰؍ رجب ۱۳۹۴ھ
٭٭٭٭٭
(۱۳)
عزیزم وسیم احمدسلّمہ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
امتحانات ختم ہوگئے ، امیدکہ پرچے اچھے گذرے ہوں گے ، تمہارا خط ملا ، مصروفیات کی وجہ سے جواب میں تاخیر ہوئی ، میں تمہیں کیا نصیحت کروں ، ہاں اتنی بات ضرور دل میں آتی ہے کہ اگلا مہینہ رمضان ہے ، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ، اس کے لئے میرے خیال میں بنیادی چیز ترک ِگناہ ہے ، اس مہینے میں تم تین باتوں کا التزام کرلو ، انشاء اﷲ رمضان کی برکتوں سے بھرپور معمور ہوسکو گے ۔
(۱) نماز باجماعت مع تکبیر اولیٰ کا اہتمام ، مہینہ بھر اس کی پابندی نہایت مستعدی کے ساتھ کرو ۔
(۲) ہرروز کم ازکم ایک منزل کی تلاوت ، یہ تلاوت اگر ترجمہ کی رعایت سے ہو تو بہت عمدہ ہے ، ورنہ اس میں کمی نہ کرو ۔
(۳) غیبت اور جھوٹ سے مکمل پرہیز ، اگر کہیں سرزد ہوجائے تو فوراً توبہ واستغفار ، ان تین باتوں کا التزام کرلو ۔
دعواتِ صالحہ میں اس گناہ گار فراموش نہ کرو ۔ والسلام
اعجازاحمداعظمی
۲۳؍ شعبان ۱۳۹۴ھ
٭٭٭٭٭