کرکے اسے دوسری تنظیم بنانے کی ضرورت پیش نہیں آتی ، ان دونوں تنظیموں کا نام انگریزی میں ہے ، اور مجھے اس سے مناسبت نہیں ،ا س لئے مجھے یاد نہیں ، اس جماعت پر انگریزیت کا بین غلبہ ہے ۔
جامعۃ الفلاح تعلیمی ادارہ ہے ، جب تعلیمی ادارہ میں بے راہ روی کا یہ عالم ہے ، تو دوسرے اداروں کا جو حشر ہوگا ، وہ بالکل سامنے کی بات ہے۔
میری یہ معروضات امید تو نہیں کہ آپ کے لئے باعث شفا بن سکیں گی ، لیکن اس سلسلے میں اب آپ مجھے کچھ نہ لکھیں ، میرے پاس ضائع کرنے کے لئے اتنا وقت نہیں ہے ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۱۰؍ ذوالحجہ ۱۴۱۵ھ
(۱) جماعت اسلامی اور غیر مقلدیت ، دونوں سے ان کا تعلق ہے ، کریلا اور نیم چڑھا کا صحیح مصداق ۔
٭٭٭٭٭
یہ مکتوب ایک اجلاس کی تقریب سے لکھا گیا تھا، اس اجلاس میں مکتوب نگار کو شرکت کی دعوت ملی تھی، شرکت سے معذرت میں یہ خط لکھا گیا تھا۔ (ضیاء الحق خیرآبادی)
ذوالمجد والفضل! زیدت معالیکم
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
مزاجِ گرامی!
حضراتِ علماء کرام کے فتاویٰ کا خلاصہ موصول ہوا، سب جوابات کاحاصل ایک ہے ، درحقیقت مسئلہ ہی اتنا بے غبار، واضح اور صاف ہے کہ اس میں کسی دوسری رائے کی گنجائش نہیں ہے۔ حیرت ہے کہ جن لوگوں نے تمام مخلوق کی زندگی تنگ کررکھی ہے ، وہ عورت کی طرفداری کا جھنڈا لے کر اٹھے ہیں ،اور طرفداری بھی ایسی کہ