طریقے سے منحرف ہوگا ،ا س کا مجھ سے تعلق نہیں ) فلماذا لا تتفکر علیٰ ھٰذا الحدیث ، علیک أن تطالع المتن من المرجع،( آپ اس حدیث پر کیوں غور نہیں کرتے ، آپ کو چاہئے کہ اصل کتاب میں متن حدیث کا مطالعہ کریں )
حضرت سلیمان کے بارے میں تفہیم القرآن سورۂ ص میں ولقد فتنا سلیمان میں مولانا (مودودی) نے کسی حدیث کا انکار نہیں کیا ہے ، میں نے تلخیص تفہیم القرآن کھول کر دیکھا ہے ، اس بارے میں آپ کو کیا اور کہاں کس آیت کے ضمن میں اعتراض ہے ، تفصیل سے لکھیں ۔
آپ جماعت اسلامی کو کیوں خارج از اسلام فرقہ شمار کرتے ہیں ؟ کیا آپ کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے؟جماعت اسلامی اپنے نوجوانوں سے تنگ آرہی ہے ، اس کے کیا معنی ہیں ؟
جامعۃ الفلاح جماعت اسلامی کا کوئی مرکز نہیں بلکہ جماعت اسلامی کا ایک تعلیمی ادارہ ہے ۔
امید کرتا ہوں کہ سنجیدگی کے ساتھ میرے خط کا جواب دیا جائے گا ، اﷲ تعالیٰ ہم سب کو راہِ حق کی ہدایت کرے ۔ ویجعلنا من الذین یستمعون القول فیتبعون أحسنہ ۔ والسلام علیکم أخوکم
سلمان فارسی ۳؍۵؍۱۹۹۵ء
٭٭٭٭٭
برادرِ عزیز ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٗ
میں آپ کا خط پڑھ شش وپنج میں پڑ گیا کہ جواب لکھوں یا خاموشی اختیار کروں ؟ بات یہ ہے کہ جب علم بھی نہ ہو ، عقل بھی بقدر ضرورت سے کم ہو ، اور پھر آدمی نے طے کرلیا ہو سمجھنا نہیں ہے تو تخاطب کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، آپ نے قرآن کی چند آیتیں اور ایک دو حدیثیں پڑھیں ، اور اسی کی بنیاد پر اساطین امت کی زندگیوں میں عیب جوئی کرنے بیٹھ گئے ، ایسی صورت میں بجز خاموشی کے اور کیا چارہ ہے ، تاہم چند سطریں رفعِ انتظار کے لئے لکھ دینا چاہتا ہوں ۔
آپ نے یہ نص قطعی تو دیکھی کہ اﷲ تعالیٰ نے قُمِ اللَّیْلَ إِلَّا قَلِیْلاً فرمایا