لفنگوں ، بد معاشوں ، جاہلوں کا ہاتھ کبھی نہیں رہا ۔ ان میں تو تمام کے تمام مجددوں ، محدثوں ، اماموں ، مفتیوں ، صوفیوں اور ولیوں کے ہاتھ کام کررہے ہیں ‘‘
اب میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ دین اسلام سے زیادہ ناکام دین اور نبوتِ محمدی سے زیادہ کمزور اور ناکارہ نبوت آپ کے زعم کے مطابق کوئی اور بھی پائی جاتی ہے ؟ دین اتنا ناکام کہ ادھر پیغمبر کی آنکھ بند ہوئی ، ادھر تمام مجدد ، محدث ، امام ، مفتی ، صوفی اور ولی ٹوٹ پڑے کہ زیادہ سے زیادہ اس میں نئے نئے طریقے داخل کرکے اس کی صورت مسخ کردیں ، اور نبوت اس درجہ کمزور کہ خاص صحابہ بغیر کسی جھجھک اور بغیر کسی تکلف کے حضور انور اپر افترا پردازی میں مصروف ومنہمک ! مسلمان بیچارے خوامخواہ اپنی چہاردہ سوسالہ تاریخ کی تابناکی پر ناز کررہے ہیں ، اور اَغیار بھی بلاوجہ دھوکہ میں پڑ کر مرعوب ومتاثر ہیں کہ اہل اسلام نے اپنے پیغمبر کے ایک ایک قول وعمل کی حفاظت اس طرح کی کہ ساری انسانی تاریخ میں اسکی نظیر نہیں ملتی ، آپ نے تو ایسا آئینہ پیش کردیا ہے کہ اس میں اسلامی تاریخ سے زیادہ بد نما اور بھونڈی کوئی تاریخ نظر نہیں آتی ، بشارت ہو اغیار کو ، آئیں اور عبد الخالق صاحب سے اسلامی تاریخ کے سلسلے میں معلومات حاصل کرکے چشم دل کو روشن کریں ، اور اپنے لکھے ہوئے تمام اعترافات کو نذر آتش کردیں ، کیا کارنامہ انجام دیا ہے ہے ، مبارکپور کے اس شیر نے ، شاباش!
ایں کار ازتو آید ومرداں چنیں کنند
سبحان اﷲ ! ابتدائِ اسلام سے اب تک تما م مجدودں ، تمام محدثوں ، تمام اماموں ، تمام مفتیوں ، تمام صوفیوں ، اور تمام ولیوں نے صرف ایک کارنامہ انجام دیا ہے اور وہ جھوٹی حدیثیں گھڑنے اور دین میں نئے نئے طریقے شامل کرنے کا ۔ اس وقت سے اب تک ……جس وقت تک کہ آپ کے اندر مطالعہ کی استعداد اور