صداقت وصلاحیت کے ساتھ متصف ہونے کااقرار بھی کرتی ہیں ، لیکن آپ کا حال تو یہ ہے کہ کئی لوگوں سے کہا کہ آپ کی کتاب لاکر مجھے دیں تو محض اتنی بات پر مجھے بھی ان کی ملامتوں کا نشانہ بننا پڑا ، کسی سے کہا کہ آپ کے گھر کا راستہ بتادو تو اس کے لئے بھی محض دور کے اشارہ پر اکتفا کیا گیا ۔
میں سمجھ گیا کہ آپ کی گستاخیوں اور بدزبانیوں کی وجہ سے حق تعالیٰ نے آپ کی وقعت قلوب سے نکال دی ہے ، ورنہ حق پرست مخالفت کی فضا میں بھی ذلیل نہیں ہوا کرتا ۔ آپ یاد رکھئے کہ آپ جسے حق کہہ رہے ہیں محض اسے نہیں دیکھا جائے گا ، بلکہ اس شخص کو بھی دیکھا جائے گا جس نے وہ حق پیش کیا ہے ، ورنہ صورت کے لحاظ سے حضرت موسیٰ ں کے معجزۂ عصا اورساحروں کے جادو میں کوئی فرق نہ تھا ، لیکن فرق دونوں طرف کی شخصیتوں اور ان سے صادر ہونے والے افعال میں تھا ، موسیٰ کے معجزہ پر حق کا جلال نمایاں تھا ، اور ساحروں کے سحر پر باطل کی ذلت عیاں !
ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ نہایت بلند بانگ دعووں کے ساتھ حق کی نمائندگی کا دعویٰ کررہے ہیں اور حالت یہ ہے کہ آپ مع اپنے جرگہ کے سخت ترین ذلیل حرکات میں مبتلا ہیں ، جھوٹ ، فریب ، بدزبانی ، بد اخلاقی ، ایذا رسانی ، سب وشتم ، غرض ڈھیر کے ڈھیر اخلاقی جرائم میں مبتلا ہیں ، اور اس کی شہادت آپ کے قصبہ والوں نے دی ، ظاہر ہے کہ جس حق کو آپ پیش کررہے ہیں اگر اس کے اثرات ونتائج یہی ہیں ، جن کا ظہور ہورہا ہے تو ہم سمجھ گئے کہ یہ حق نہیں باطل ہے ، درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے ، آپ کے شجرۂ حق میں کیسے پھل آرہے ہیں ، کبھی اس پر غور کیا ۔ تلخ وبدمزہ ، بس تو درخت کا بھی حال یہی ہے ، اگر آپ کو لوگوں کی شہادت کا اعتبار نہیں تو خود اپنے اور اپنے جرگہ کے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھئے ، کیا آپ کا وِجدان شہادت دے گا کہ