مناسب نہیں ہے ، میں بھی یہ بات ہرگز نہ کہتا لیکن تم نے ایک بات چھیڑ دی اور ماشاء اﷲ صاحب فہم ہو ، تم لوگوں سے کسی غلط فہمی کا اندیشہ نہیں ہے ،ا س لئے لکھ دیا ۔ خدا کرے یہ بات صحیح ہو اور میں اس کے بیان پر قادر بھی ہوسکا ہوں ۔ اگر سمجھ میں آجائے اور تم دونوں تصدیق کردو تو میں سمجھوں گا کہ میری محنت ٹھکانے لگی ، اور اگر غلطی محسوس ہوتو اس کی نشاندہی کرکے واپس کردو ، میری عقل ہی کیا اور میری سمجھ ہی کس درجہ کی ہے ، غلطی ہوتو عین میری فطرت ، درستگی ہوتو بس پروردگار کا عطیہ !
میں اپنے ناقص خیال میں سمجھتا ہوں کہ یہ دوسری تقریر زیادہ صاف ہے ، پہلی تقریر کج مج ہے، اس پر زیادہ غور کرنے کی ضرورت ہے ، بالخصوص خط کشیدہ عبارت قابل تشریح ہے ، کبھی طبیعت حاضر ہوئی تو اسے پھر لکھوں گا ، اور اس کی مزید وضاحت کروں گا ، ان شاء اﷲ
یہ خط تم دونوں دوستوں کے لئے ہے ، چند جملے لکھ کر بھیج دیتے تو مجھے تسکین ہوجاتی ۔ بقیہ سب خیریت ہے ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۲۹؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۰۹ھ
٭٭٭٭٭