احساس شدید تر ہے ، ہمیشہ ہی رہتا ہے مگر ان دنوں اس نے ایک عجیب سی بے کیفی کا کیف پیدا کررکھا ہے ۔ بس دعا کا خواستگار ہوں ۔
نوٹ: میں نے ابھی حال ہی میں حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب جامیؔ کی سوانح حیات مرتب کی ہے ۔ ان کے فرزند مولوی محی الدین لے گئے ہیں ، وہ اشاعت کا انتظام کر رہے ہیں (۱) ستمبر کے اخیر میں بمئی گیا تھا ۔قاری ولی اللہ صاحب نے تالیفات مصلح الامۃ کے چاروں حصے دوبارہ طبع کرائے ہیں ، میں نے انہیں توجہ دلائی کہ تالیفات حصہ پنجم بھی جامی صاحب کے منصوبے میں شامل تھی ، انہوں نے اس کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دی ۔ بحمد اللہ پانچواں حصہ میں نے مرتب کر دیا ہے۔ اس کی فہرست بنا رہا ہوں تاکہ مضامین کی تلاش میں سہولت ہو،فہرست کا کام ذرا مشکل ہے ۔ لیکن شروع کردیا ہے۔ دعا فرمادیں کہ آسان ہوجائے ۔ قاری صاحب اسے شائع کر یں گے(۲) بلکہ چھٹا حصہ بھی مرتب ہوگیا ہے، اس کے متعلق ابھی بات نہیں ہوئی ہے۔
(۱) سوانح کی یہ تحریر ’’ذکر جامی‘‘ کے نام سے شائع ہوچکی ہے۔(۲) تالیفات مصلح الامت کا حصہ پنجم مولانا قاری ولی اللہ صاحب نے اپنے مکتبہ اشرفیہ بمبئی سے شائع کیا ہے، چھٹا حصہ شائع نہیں ہوسکا۔
٭٭٭٭٭
حضرت مخدومی و محترمی ! زید مجدکم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
مزاج گرامی !
جناب والا کا گرامی نامہ موصول ہوا ، تقریب(۱) کے سادگی کے ساتھ انجام پانے ، نیز اس میں خیروبرکت کے ظہور سے بہت قلبی مسرت ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اس نمونہ