خدا اپنے خالق کے ساتھ مربوط ہوگی ۔ تعویذات کا سلسلہ مدرسہ پر ہی جاری رکھیں ۔ اس کے لئے سفر کی ضرورت نہیں ۔ لوگ تو اپنی خود غرضی کی وجہ سے ہر وقت کھینچنے ہی کی فکر میں رہتے ہیں ، سب حقائق آپ پر عیاں ہیں ، میرا کچھ کہنا شوخ چشمی میں داخل ہے ، مگر آپ کے الطاف و عنایات نے کچھ جری بنا دیا ہے ، اسی بنا پر یہ گستاخی ہوئی ، معافی چاہتا ہوں ۔ دعاو ٔں کی درخواست ہے ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۱۳؍ محرم الحرام ۱۴۱۵ھ
(۱) حضرت اقدس ماسٹر صاحب مدظلہ ایک سرکاری اسکول میں مدرس تھے، اب ریٹائرہوچکے تھے، اس کا ذکر ہے۔ (۲) مدرسہ اشرفیہ عربیہ پوہدی بیلا ضلع دربھنگہ جس کے حضرت اقدس مہتمم ہیں ۔
٭٭٭٭٭
مخدوم ومکرم ومحترم ! زیدت معالیکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
مزاج گرامی !
مجھے انتظار تھاکہ جناب والا شایدعزیزم مولوی محمد ہاشم سلّمہ کے ہمراہ تشریف لائیں لیکن معلوم ہوتا ہے کہ ناسازی ٔ طبع کی وجہ سے سفر نہ ہوسکا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ اور آپ کے فیوض و برکات سے ہم لوگوں کو فیضیاب فرمائے۔ آج کل میری تحریری مشغولیت بہت بڑھ گئی ہے ، دل میں شوق تو یہی رہتا ہے کہ جو کام کروں ۔ اللہ تعالیٰ کیلئے کروں ، مگر نفس کا کچھ اعتبار نہیں ، نہ جانے کہاں کہاں سے راہ مارتا ہے ۔ پہلے ذکر کا بہت شوق تھا اور کرتا بھی تھا ۔ اس سے طبیعت میں ایک خاص طرح کا گداز رہتا تھا ۔ اب صرف شوق باقی ہے ، کرنے کی نوبت مشغولیت