محبتوں کا گہوارہ بنارکھا ہے ، اس لئے خدا کی محبت کے احساس سے محرومی ہے ، اور محبتیں ہٹیں تو اس محبت کا جلوہ ظاہر ہو، پھر آنسؤں کا آبِ حیات ابلے گا، اﷲ تعالیٰ تمہارے دل کو اپنی محبت کا آشیانہ بنائیں اور مظاہر ومجاز کی محبت سے نجات عطا فرمائیں ، یہ کمبخت خدا کی جگہ میں گھس جاتے ہیں ، تو قلب کا ستیاناس ہوجاتا ہے۔
اﷲ تعالیٰ تما م گناہوں کو معاف فرماکر فاولئک یبدل سیئاتہم حسناتکا مصداق بنائیں ،آمین یارب العالمین۔ میں دل وجان سے دعا کرتا ہوں ۔ والسلام
اعجازاحمد اعظمی
۲۹؍جمادی الاولیٰ ۱۴۲۳ھ
٭٭٭٭٭
عزیزم ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
الحمد ﷲ بخیر ہوں ۔
یہ فاسد خیالات تمہارے حق میں شیطانی وسوسہ اندازی ہے ، جس کی طرف تمہیں التفات نہ ہونا چاہئے ، اور نہ اس کے مقتضی پر عمل ہونا چاہئے ، شیطان رہزنی کرتا ہے تاکہ انسان کو کوئی فائدہ نہ پہونچ جائے۔
خدا تعالیٰ کی عظیم الشان طاقت کا استحضار ہردم کہاں رہتا ہے ؟ شیطان بھی ہے ، نفس بھی ہے ، جسم کی ضروریات بھی ہیں ، ماحول ومعاشرہ بھی ہے ، ان سب کا مجموعی اثر غفلت ہے ، بس یہیں سے انسان کا رخ بدلتا ہے۔ ان سب چیزوں کا دباؤ دل پر سے ختم ہو اور حق تعالیٰ کی شانِ عالی کااستحضار ہو ، تو گناہ سے پیچھا چھوٹے۔ اس کا طریقہ کثرت ذکر ، اصحابِ نسبت کی صحبت اور خلوت مع اﷲ ہے۔ ابھی تم کو ان امور