مشقت! اس کے علاوہ حضرت مولاناحبیب الرحمن صاحب محدث اعظمی قدس سرہٗ کی تصانیف پر کچھ کام شروع کررکھا ہے ، اس کے لئے ہر جمعرات کو مئو جاتا ہوں ۔ ایک رات اور ایک دن وہاں مشغولیت رہتی ہے ، سنیچر کی شب میں وہاں سے واپسی ہوتی ہے ۔ اﷲ تعالیٰ کی توفیق ہے، دعا کرو کہ ملتی رہے۔
ہندوستان کے مسلم حکمرانوں کی تفصیلی تاریخ اردو میں میرے علم میں بہت کم لکھی گئی ہے ، مولوی ذکاء اﷲ مرحوم کی ایک کتاب بہت مفصل تاریخ ہند کے نام سے بہت پہلے چھپی تھی، وہ مل جائے تو اس موضوع پر کافی ہوگی، ویسے آب کوثر ، موج کوثر ، رود کوثر ،شیخ محمد اکرام کی اگر مل جائے تو انھیں پڑھو، بہت کچھ معلومات ان سے فراہم ہوجائیں گی۔
عربی پر قدرت کے لئے عربی میں مضامین لکھنا ضروری ہے ، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ عربی کا مضمون لو ، اسے بغور پڑھ کر شستہ اور رواں اردو میں اس کا ترجمہ کرلو، پھر اصل کتاب ہٹاکر اپنے طور پر اس اردو کا عربی میں ترجمہ کرو، پھر اس ترجمہ کو اصل سے ملاکر اصلاح کرلو، روزانہ اسی طرح مشق کروتو جلد قابو مل جائے گا ، دوسرے اسی طرح بولنے کی بھی مشق کرو، الحمد ﷲ خیریت سے ہوں ، دعاء کرتا ہوں ۔ والسلام
اعجاز احمداعظمی
٭٭٭٭٭
عزیزم! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
تمہارا ایک خط پہلے ملا تھا، خیال ہوا کہ داخلہ کی اطلاع مل جائے تو خط لکھوں ، الحمد ﷲ کہ اس کی اطلاع تمہارے خط سے ملی، اﷲ مبارک کرے ، میری دلی