گا۔پس عمق کے تحقق کے لئے ان چاروں اجزاء کے ٹھیک اوپر چار اور اجزاء ما ننے ضروری ہوں گے تا کہ عمق حاصل ہو پھر اس عمق کی جانب بھی زاویہ قائمہ بنے گا۔ پس زاویہ قائمہ پر عمق کا تقاطع ہوا ۔اس طرح سے آٹھ اجزاء سے کی ترکیب ہوئی ۔
غور کرو گے تو بات سمجھ میں آجائے گی ۔ ورنہ پھر مشافہۃ ً سمجھانے کی ضرورت ہوگی ۔ شرح عقائد کیلئے نبراس کے علاوہ اور کوئی شرح میں نے دیکھی ہی نہیں ۔ وہ اچھی ہے مگر اس میں طول بہت ہے ۔ زائد باتیں حذف کر کے محض شرح دیکھو تو وہی کافی ہے۔ باقی سب خیریت ہے ۔
نوٹ : جب تک چار جز نہ مانے جائیں گے ، طول وعرض کا تقاطع زوایا قائمہ پر نہ ہوسکے گا ، دوجز کی صور ت میں طول ہوگامثلا: اور تین جز کی صورت میں مثلث بنے گا، اس میں زاویۂ حادّہ بنے گا مثلاً یہ صورت اور چار جز مانو تو چار زاویہ قائمہ بنیں گے ، اور دونوں بعد کا تقاطع ہوجائے گا ، جیسا کہ اوپر کے نقشے میں تم نے دیکھا
و السلام
اعجاز احمد اعظمی
۱۶؍ محرم الحرام ۱۴۱۱ ھ
٭٭٭٭٭
تمہارا خط ملا۔ اﷲکا شکر ہے کہ تم کو میری تحریر پسند آئی ، اور تمہارے اشکالات دور ہوگئے۔ فللّٰہ الحمد والمنۃ۔
اب الحمد ﷲ تم لوگوں کی دعاؤں سے طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، اب تکلیف باقی نہیں ہے ، اس وقت مشغولیت بہت ہے ، ایک مدرس مولوی ابولخیر بیمار ہوکر گھر گئے ہوئے ہیں ، ان کے نہ ہونے کی وجہ سے نو کتابیں پڑھانی پڑرہی ہیں ، اور سب طالب