ان لوگوں پر نہیں چلتا جوا ہل حکومت ہوتے ہیں ، کیونکہ اہل حکومت کی امداد کیلئے باطنی طور پر بہت سے لشکر متعین ہوتے ہیں ، جن میں فرشتے بھی ہوتے ہیں اور صاحب خدمت انسان بھی ہوتے ہیں ۔ وہاں جنات بے بس ہوتے ہیں ۔
بہر حال ان معاملات کا تعلق حکمت الٰہی سے ہے ، ان میں اپنی طاقت اور اپنی خواہش سے کوئی دخل نہیں دے سکتا۔ نہ فرشتے ، نہ جن اور نہ کوئی غیبی مخلوق! جہاں خدا کا اذن ہوگا وہیں یہ جاسکتے ہیں ، ورنہ کیا کمی تھی ، تنہا جبرئیل یا تنہا عزرائیل سب کام کرسکتے ہیں ، مگر اس سے حکمت الٰہی باطل ہوتی ہے ۔ اگر یہ حکمت نہ ہوتی تو نبی ا کو تکلیفیں نہ اٹھانی پڑتیں ۔ جہاد میں اور غزوات میں زخمی نہ ہونا پڑتا۔ سب کچھ آپ سے آپ ہوجاتا، اس حکمت کی معرفت علم الاسرار کی بنیادہے ، اﷲ تعالیٰ تمہارے قلب کو کھول دے، یہی اصل علم ہے ۔ باقی اس کے اعتبار سے ذرائع ووسائل ہیں ۔
والسلام
اعجاز احمد اعظمی ۱۳؍ذوقعدہ ۱۴۱۲ھ
٭٭٭٭٭
عزیزم! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
چند روز قبل ،مجھے نہایت شدت کے ساتھ تمہارے خط کا انتظار تھا ،کیو نکہ جو خط تم نے رمضان میں اور گھر کے پتے پر بھیجا تھا ، وہ اس وقت ملا جب تم گجرات جا چکے ہو گے ، جوابی لفافہ پر گھر کا پتہ درج تھا، وہاں نہیں لکھا گجرات والا پتہ تلاش کیا تو نہیں ملا،بہت پریشان ہوا ۔ سوچتا رہا کہ کیسے رابطہ قائم ہو ، بارے اب خط آیا تو طبیعت کو اطمینان ہوا ۔ گجرات والی جگہ تو مناسب ہے ، لیکن اب مجھے خود تمہاری ضرورت محسوس ہورہی ہے ، جس مدرسہ میں میں ہوں ابتداء ً تو عربی سوم تک تعلیم کا انتظام ہوا ۔مگر اب