زوجیت نصیب ہوئی ۔
خصوصیت کے ساتھ ماسٹر محمد اسماعیل صاحب اور مولوی محمد یٰسین صاحب کے سلسلے میں زیادہ صدمہ ہورہا ہے ، برا بر دعا کررہا ہوں ، بس وہ حضرات سنبھلے رہیں ، اس حادثہ کی وجہ سے اﷲ کے تعلق میں کوئی فرق نہ آنے پائے ، خدا کی جناب میں کوئی حرفِ شکایت دل یا زبان پر نہ آئے تو ان شاء اﷲ یہ مصیبت رحمت کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔
میں ہمہ وقت ان حضرات کیلئے دعا گو ہوں ، اﷲ تعالیٰ ہر طرح خیر وعافیت کا معاملہ فرماویں ۔ جمعہ کے روز بھاگلپور جانا ہے ، ایک صاحب آئے تھے ، ایک مدرسہ کے جلسہ میں نہایت اصرار کے ساتھ مدعو کیا ہے ، مجبورا ً اقرار کرنا پڑا ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۹؍ رجب ۱۴۱۲ھ
(۱) درزیا ،حضرت ماسٹر صاحب کے گاؤں کے قریب ایک گاؤں ہے، وہاں قیامت خیز آگ لگی تھی ، چھپر کے مکانات سب جل گئے تھے۔
٭٭٭٭٭
مخدومی ومکرمی ! زید مجدکم
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٰ
مزاج گرامی!
ابھی دوچار روز ہوئے ہیں جہاناگنج گیا تھا ، وہاں سے سیوان گیا ، سفر میں عزیزم حافظ آفتاب سلّمہ بھی ساتھ تھے ، راستے میں باربار آپ کا ذکر ہوتا رہا ۔ مجھے تو یہ معلوم تھا کہ حافظ آفتاب سلّمہ کی ساس کا انتقال ہوگیا ہے ، اور یہ بھی معلوم تھا کہ وہ آپ کی ہمشیرہ تھیں ، لیکن اس سے زیادہ کوئی تفصیل معلوم نہ تھی ، حافظ آفتاب سلّمہ سے