تعالیٰ سے استقامت طلب کرو ، ایک چھوٹی سی دعا لکھتا ہوں ، ہر نماز کے بعد خشوع وخضوع سے یہ دعاء حق تعالیٰ کی جناب میں پیش کیا کرو!
أَللّٰھُمَّ آتِ نَفْسِیْ تَقْوَاھَا وَزَکِّھَا أَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکّٰھَا
أَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَوْلَاھَا۔
اے اﷲ! میرے نفس کو تقویٰ عنایت فرمائیے ، اور اس کو پاکیزہ بنادیجئے۔
آپ بہترین پاکیزہ بنانے والے ہیں ۔ آپ اس کے مالک ومولیٰ ہیں ۔
ان شاء ا ﷲ نفس کی سرکشی ختم ہوجائے گی۔اور ذکر کبھی مت چھوڑنا ، نفس کا زور توڑنے کے لئے وہ بہترین معاون ہے ۔ ہاں ایک بات اور کہوں ، ذرا اپنے لقموں کا جائزہ لے ڈالو اور دیکھو کہ پیٹ میں فضول چیزیں کتنی جاتی ہیں اور ضروری غذا کا کتنا حصہ ہے ، یہ فضول لقمے جو محض لذتِ ذائقہ کے لئے کھائے جاتے ہیں ، یہ بھی نفس کی بڑی مدد کرتے ہیں ، اگر ہمت کرکے ان میں بھی تقلیل کرلی جائے ، تو کام آسان ہوجائے۔
آج کل محنت بہت پڑرہی ہے ، ویسے تعلیم میں بحمد اﷲبرکت بھی خوب ہے ، نو کتابیں صرف ساڑھے پانچ گھنٹے میں ہوجاتی ہیں ، لیکن بہت تھک جاتا ہوں ۔والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۲۹؍جمادی الاولیٰ ۶ ۴۰ ۱ھ
۹۹۹۹۹
عزیزم وحبیبم! عافاکم اﷲ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ