ہے ، ایسے وقت میں اگر یکسوئی قلب کے ساتھ ان کی خدمت میں حاضری اور حضوری ہوتو بہت خوش نصیبی ہے ، تم قریب ہو ، اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہو ، حضرت مولانا کا رنگ متقدمین کا رنگ ہے۔
تم نے میرے خط کا صحیح اثر لیا ، اس سے بہت مسرت ہوئی ، حق تعالیٰ مدد فرمائیں ۔ مجھے اپنے سب دوستوں سے قلبی محبت ہے ،اور تم سے روز اول سے ۔۔۔۔۔ جبکہ پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔۔۔۔۔ دل ملاہواہے ، اب اس میں جتنی تمہاری صلاحیت دینی اور تعلق مع اﷲ بڑھتا جائے گا میرا دلی رابطہ بھی بڑھتا جائے گا ۔ میں اپنے دوستوں کو خدا کی بارگاہ میں پڑا ہوا دیکھنا چاہتاہوں ، سب کچھ فنا کرکے آدمی انھیں کا ہورہے ، ’’دست بکار ، دل بیار‘‘ کا مضمون رہے ، حب مال ، حب جاہ سب ان کے قدموں پر نثار، یاد ان کی ، دھیان ان کا، طاعت ان کی ، بس ایک ہی دھن ہو ، بقول جگرؔ مرحوم ؎
نہ غرض کسی سے نہ واسطہ مجھے کام ہے اپنے کام سے
ترے ذکر سے ترے فکر سے تری یاد سے ترے نام سے
مجھے اسی کی دھن ہے ، چاہتا ہوں کہ سب ایسے ہی ہوجائیں ، تم ایسا بننا چاہتے ہو ، اس لئے بار بار تمہاری محبت دل میں کشش پیدا کرتی رہتی ہے ، جتنی اصلاحات تم نے اپنے اندر کیں سب بہت بجااور عمدہ ہیں ، میں استقامت کی دعا کرتا ہوں ۔
نفس پر جب گرفت ہوگی تو وہ خاموش کیوں بیٹھے گا ، لیکن تم بھی غافل نہ ہو ، نفس کی ہر وہ خواہش جو گناہ ہو ، شدت سے اس کے خلاف کرو، بالخصوص نگاہ اور زبان سے متعلق نفس کی خواہش ہرگز پوری نہ کرو ۔ شروع میں بہت تکلیف ہوگی ، مگر انجام کار ایمان کی حلاوت نصیب ہوگی ۔ پورے اخلاص سے محض اﷲ واسطے اس سلسلے میں اﷲ