آخر تین تین درود شریف اور درمیان میں دعاء حضرت یونس ں لا إلہ أنت سبحانک الخ سو بار پڑھ کر حق تعالیٰ کے سامنے تضرع وزاری کرو اور پھر امدادِ غیبی کا تماشہ دیکھو۔
تمہاری کسی حالت پر غصہ آنے کا کیا معنی؟ میرا باطن تو خود انتہائی گندہ اور خراب ہے ، تم لوگوں کے احوال پر تو شکر الٰہی بجا لاتا ہوں کہ چند ایک ہی خرابیاں ہیں جو ادنیٰ محنت سے زائل ہوسکتی ہیں ، اور میں تو ایسی بلاؤں میں مبتلا ہوں کہ نہ کسی سے کہہ سکتاہوں اور نہ وہ زائل ہی ہوتیں ۔ اﷲ تعالیٰ شرورِ نفس سے حفاظت فرمائیں ۔ ہرگز ایسا گمان نہ کرنا ، مجھے ذرہ برابر تکدر اور انقباض نہیں ہوتا ، دل سے بہی خواہ ہوں اور قلبی محبت ہے ۔ بالکل مطمئن رہو اور میری اصلاح کے لئے بھی دعا کرتے رہو ، حضرت مولانا محمد احمد صاحب مدظلہ کی خدمت عالیہ میں سلام عرض کردو۔
حضرت قاری صاحب سے اگر ہمت نہیں پڑتی تو مت کہو ، میری بھی ہمت نہیں پڑتی تھی ، اس سے پہلے جب الہ آباد آیاتھا ، تو ہمت کرکے دعاء کی درخواست کردی تھی، لیکن انھوں نے کچھ ایسا جواب دیا کہ ہمت بیٹھ گئی۔ اب تو شاید کبھی نہ کہہ سکوں ، ویسے ان کے احسانات میرے اوپر بہت ہیں ، اس لئے ہمیشہ ان کا ممنون کرم اور ہواخواہ رہوں گا، اور کبھی انھیں تکلیف نہیں پہونچاؤں گا ، بلکہ ان کے حقوق ڈھوتا رہوں گا ، تم بھی یہی کرو۔
باقی الحمد ﷲ یہاں سب خیریت ہے۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۷؍جمادی الاولیٰ ۶ ۴۰ ۱ھ
۹۹۹۹۹