کچھ تلاوت میں مشغول رہو۔
جس حالت کا تم نے ذکر کیا ہے یہ تلوّن کہلاتی ہے ، یہ اس بات کی علامت ہے کہ راہ پر تم لگ گئے ہو ، کثرت ذکر کے بعد استحضار مستقل ہوجائے گا ، ابھی تو گاہے اِدھر اور گاہے اُدھر کا معاملہ رہے گا ۔ لیکن اس سے گھبراؤ نہیں ، کثرت ذکر میں لگے رہو ، اپنی مشغولیات کا ایک جائزہ لے ڈالو ، جتنا حصہ اس میں فضول محض ہو جس میں بجز لذت کے اور کچھ حاصل نہیں اسے مکمل حذف کردو ، اور اتنی یادِ الٰہی بڑھادو۔ جتنا دنیاوی مشغولیات کم کرتے رہوگے یادِ الٰہی کا موقع زیادہ ملتا رہے گا اور کاموں میں برکت زیادہ ہوتی رہے گی، تجربہ کرلو۔ حضرت مصلح الامت سیّدنا ومولانا شاہ وصی اﷲ صاحب نور اﷲ مرقدہ وقدس سرہ کی کتابیں ضرور مطالعہ میں رکھو ، بہت ہی اکسیر ہیں ، روزانہ کچھ نہ کچھ حصہ ضرور پڑھا کرو۔
جو اچھا حال حاصل ہوجائے اس پر خدا کا شکر ادا کرو ،اور کسی سے تذکرہ بالکل نہ کرو ، یہ احوال عموماً پردے میں آتے ہیں اور پردہ چاہتے ہیں ، انھیں کھول دیا جاتا ہے تو فوراً رخصت ہوجاتے ہیں ، اور جب زائل ہوجائیں تو انھیں دوبارہ لانے کی کوشش نہ کرو ۔ بلانے سے نہیں آتے بس کام میں لگے رہو ، احوال کاانتظار بھی نہ کرو ، پھر خود بخود آجائیں گے ۔ یہ گُر بہت بیش قیمت ہے خوب اچھی طرح سمجھ لو۔
پان کی حد تک تو غنیمت ہے ، بشرطیکہ تمباکو کی مقدار بہت کم ہو ، لیکن سگریٹ کی عادت تو بہت ہی بری ہے ، اسے اول فرصت میں ترک کردینا چاہئے ۔ میں نے اس کیلئے آج حق تعالیٰ کی بارگاہ میں التجاء کی ہے ، خدا کرے قبول ہو۔
شادی کے سلسلے میں مخلوق کے سامنے دستِ سوال مت دراز کرنا ، صرف حق تعالیٰ سے مناجات کرنا ، ان شاء ا ﷲ غیب سے دستگیری ہوگی ، بعد نماز عشاء روزانہ اول