بچو جو حرام وناجائز ہو، یا ہوتو دائرۂ اباحت کے اندر لیکن حرمت کے اندر کھینچ کر پہونچا دیتا ہو ۔ یہ طریقہ جو تم نے اختیار کیا ہے محض خرافات ہے ، اس سے دور رہو ۔جنات کے اثر کے لئے ایک تعویذ تو وہ ہے جو بسم اﷲ الرحمن الرحیم چوکور شکل میں لکھی ہوئی ہے ،اور ایک حرزِ ابی دجانہ ۔ یہ دونوں تعویذ دے سکتے ہو ، باقی سب فضول ہے۔ ۳۱۷ اور ۳۱۹ کے نقش سے مریض کو جانچ لیا کرو ،اور خود پاس جانے کی ضرورت نہیں تعویذ لکھ کر بھیج دو ، میری یہ نصیحت مان لو ورنہ آخرت میں خسارہ اور دنیا میں رسوائی کا اندیشہ ہے۔
میں الحمد ﷲ خیریت سے ہوں ، اہلیہ بھی بخیر وعافیت ہے۔ البتہ محمد عارف ومحمد عادل کو میعادی بخار ہوگیا ہے ۔ صحت کی دعا کرو۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۲۷؍جمادی الاخریٰ ۱۳۹۸ھ
۹۹۹۹۹
عزیزم حافظ عبد القادر سلّمہ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
تمہارا خط ملا۔ ٹوپی میرے لئے نہیں ہے ،بچوں کے لئے ہے ۔ انھیں ان شاء اﷲ ٹھیک ہوگی ، قیمت امانت بھائی سے پوچھ لینا۔
ایک کام اور کرو،حافظ سرور کے یہاں جاکر مندرجہ ذیل کتابیں میرے حوالہ سے لیتے آؤ، ان سے بات چیت ہوچکی ہے۔
احیاء العلوم جلد اوّل میں قسط ۱۔۲۔۳ جلد دوم میں قسط اول
جلد سوم مکمل اور جلد چہارم مکمل تمام قسطیں
منہاج العابدین (اردو) مصنفہ امام غزالیؒ