ہوگا ، محبت بڑھتی رہے گی ، مستقل ساتھ رہنے میں بشریت کا حجاب کبھی کبھی محبت وتعلق کو چھپادیتا ہے ، اس کی جگہ پر انقباض وتکدر کی کیفیت آجاتی ہے ۔ دور رہ کر محبت رکھنا اور محبت حاصل کئے رہنا اس سے کہیں بہتر ہے کہ قریب رہاجائے اور کسی ایک جانب سے انشراح کا خاتمہ ہوجائے ۔ سوچو! تم بھی بشر ہو ، میں بھی بشر ہو۔ میرے پاس بشر ہی رہتے ہیں ، پورے ماحول میں محبت کو نبھانا بہت مشکل ہے ، ہاں اگر میں کہیں اس طور پر بیٹھتا کہ لوگ آکر رہا کریں تو مضائقہ نہ تھا ، مگر موجودہ صورت حال میں جو کیفیت ہے وہی بہتر ہے ، اور یہ بھی شدت تاثر ہی کا نتیجہ ہے، اس تاثر کو تم استقلال یوں عطا کرسکتے ہوکہ کم ازکم مہینہ میں ایک خط مجھے لکھ دیا کرو اور میں جواب دے دیا کروں ۔ ان شاء اﷲ ربط باقی رہے گا ، اور ملاقات کی صورتیں پیدا ہوتی رہیں گی۔
تمہاری ہمشیرہ کے لئے دعا ہے کہ حق تعالیٰ صحت کاملہ نصیب فرمائیں ۔ آسیب زدہ عورت کو تم نے کس مثلث کا نقش دیا تھا ، میں نے تمہیں منع کیا تھا کہ عورتوں پر ترکیبیں مت آزمانا۔ یہ مخلوق بہت عجیب وغریب ہے ، ہر امت کا فتنہ ہوتا ہے۔ اس امت کا فتنہ مال اور عورت ہے ، عورتوں میں پچاسی فیصد مرض ہوتا ہے، انھیں گھر بیٹھے تعویذ دیدو ، انھیں نہ اپنے پاس بلاؤ نہ ان کے پس جاؤ۔ مخلوقِ خدا کو فائدہ رسانی اس باب میں فریب ہے ، آخر اپنا نفس بھی مخلوقِ خدا ہے یا نہیں ، اس کا اس میں فائدہ ہے یا نقصان ۔ مجھے نہ تو جن کو حاضر کرنا آتا ، نہ غائب کرنا ، نہ جلانا ۔ میں ان امور سے بالکل کورا ہوں ، بلکہ میں جن کے لئے تعویذ ہی نہیں دیتا ، یہ کام مجبوراً بھی مت کرو ۔ دوسروں کے حوالہ کردو ، لوگوں کی صحت ومرض کے تم ذمہ دار کب سے بن گئے ہو ، اﷲ کی مخلوق ہے ، چاہے وہ بیمار رکھیں چاہے صحت مند ، ہم تم دم مارنے والے کون؟ ہاں دعاء صحت کردو ، ایسی ترکیبیں کردو جو دائرۂ اباحت میں ہوں ،اور ہر اس طریقے سے