مقرب بندہ بنا لیجئے، دونوں جہاں میں ،(۲)یااﷲ! مجھے دونوں جہاں کی بھلائیاں نصیب فرمائیے،(۳)یااﷲ!دونوں جہاں کی برائیوں سے بچائیے، (۴)یااﷲ! دونوں جہاں میں مجھ سے راضی ہو جا ئیے(۵ ) یا اﷲ! میرے اسلام ، ایمان اور احسان کو کامل فر ما کر خاتمہ بالخیر فر ما ئیے)
دوسرے رات کو بعد نماز عشاء درود شریف کچھ مقدار میں پڑھ لیا کرو ، جتناآسان ہو ،تیسرے یہ کہ تلاوت خواہ کم ہی ہو ،ضرور کر لیا کرو ۔بس اس کے علاوہ روز مرہ کے فرائض و سنن کا فی ہیں ،ان میں نیت اور اخلاص کا استحضار رکھو۔
باقی اوقات کوعلم کی ترقی میں لگائے رکھو ، مطالعہ کرنا ، لکھنا ، دینی مضامین پر غور کرنا ،ہاں اس میں یہ اہتمام ضرور رکھو کہ جو کچھ پڑھو یا لکھو یہ سمجھ کر پڑھو لکھو کہ اللہ کے لئے کررہے ہو ، شہرت وناموری کا قصد نہ ہو ، ان شاء اللہ اتنے ہی سے کام کے دروازے کھلتے چلے جائیں گے ۔ علم صحیح و نافع ہر عبادت سے بڑھ کر عبادت ہے ۔
الحمد للہ تمھارے لئے دعائیں کرتا رہتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں ۔
والسلام اعجاز احمد اعظمی
۲۸ ؍صفر ۱۴۲۳ یکشنبہ
٭٭٭٭٭