اچانک آئے اور اپنے یہاں ایک جلسہ کی دعوت لے کر آئے ، میں نے بہت معذرت کی مگر وہ نہ مانے ، ان کی خاطر سے ان کے یہاں ۱۶؍ شعبان کو جانا منظور کرلیا کہ اس سے پہلے ان کے لئے بعض مجبوریوں کی وجہ سے گنجائش نہ تھی ، اب انشاء اﷲ ۱۷؍ شعبان بروز سنیچر بارہ بنکی ہی سے ویشالی اکسپریس سے انشاء اﷲ روانہ ہوں گا ، اسی گاڑی سے ریزرویشن کے لئے کہا ہے ۔
مکان کی رجسٹری بحمد اﷲ ہوگئی ہے ، ہمارے دوستوں نے اس کے لئے بڑی محنت کی اور بہت تکلیفیں اُٹھائیں ، ان کے لئے خاص طور پر دعا فرمائیں ۔ حالانکہ سب غریب ہیں لیکن حوصلہ یہ ہے کہ مجھے قرض سے بے فکر کردیں ، ا ﷲ تعالیٰ ان کی مدد فرمائیں ۔ اخیر میں پھر دعا کی درخواست کرتا ہوں ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۹؍ رجب ۱۴۱۲ھ
٭٭٭٭٭
مخدومی ومعظمی حضرت ماسٹر صاحب ! مدظلہٗ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٰ
مزاج گرامی!
یہاں بعافیت پہونچ آنے کی اطلاع ایک کارڈ سے کرچکا ہوں ، جمعہ کے روز عزیزی مولوی محمد ہاشم سلّمہ پہونچ آئے تھے ، میں اس وقت باہر تھا ، سنیچر کو واپس آیا ، تو انھوں نے درزیا(۱) کے حادثہ کی اطلاع دی ، ایسا لرزہ خیز حادثہ ہے کہ بے اختیار آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ اس وقت سے اب تک دل کو کسی طرح قرار نہیں ہے ، ہر وقت امنڈتا رہتا ہے ، یہ سب اہل محبت تھے ، ان کی فدائیت ومحبت کو سوچ سوچ کے اور