کرلو اور اتنے کا روزانہ مطالعہ کرلیا کرو ، اور کوشش کرو کہ کتاب پورے طور پر حل ہوجائے ، تمہارا مطالعہ کیا ہوا حصہ سبق میں گذرتا رہے گا ،ا س طرح کتاب کا معتد بہ حصہ سبق سے پہلے ہی حل ہوچکا ہوگا ، جو کتابیں مشکل ہیں مثلاً شرح عقائد ، ان کا مطالعہ غور وتعمق سے کرو ، اور ذہن کو مشکل مسائل حل کرنے کا مکلف اور عادی بناؤ ، ذہن اور علم کی سطحیت سے آگے گزر کر اب عمق کی طرف متوجہ ہو ، عربی کتب کا مطالعہ زیادہ کرو ۔(۱)
’’ نقوش‘‘ (۲) کا سیرت رسول نمبر لے لو ، یہاں الحمد ﷲ سب خیریت ہے ۔
والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۲۷؍ محرم ۱۴۱۸ھ
(۱)دارالعلوم دیوبند کی طالب علمی کے دوران بفضلہٖ تعالیٰ حضرۃ الاستاذ مدظلہٗ کے ہمراہ حج بیت اﷲ کے سفر سعادت کی توفیق ملی ، دوماہ کے بعد جب دارالعلوم حاضر ہوا تو مذکورہ بالا خط ملا ۔
(۲) ’’نقوش ‘‘ میاں محمد طفیل کی زیر ادارت لاہور سے نکلنے والا نہایت مشہور ومعروف اور مقبول ادبی رسالہ تھا ۔ یہ اپنے خصوصی نمبرات کی وجہ سے غیر معمولی شہرت رکھتا تھا۔ شوکت تھانوی نے اپنے مخصوص اسلوب میں اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ’’ اس کا ہر نمبر خاص نمبر ہوتا ہے،خاص خاص موقعوں پر عام نمبر شائع کئے جاتے ہیں ۔ اس نے ’’ سیرت رسول ‘‘ پر ۱۳ ؍ ضخیم جلدیں شائع کی ہیں ، اور ہر جلد ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے ، اردو میں ’’ سیرۃ النبی اپر میرے علم کے مطابق اب تک اتنی جامعیت کے ساتھ نہیں لکھا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭
باسمہ تعالیٰ
عزیزم! السلام علیکم ورحمۃاﷲ وبرکاتہٗ
پرسوں تمہارا خط ملا ، انتظار تھا ، میں نے تقریب التھذیب کے لئے نہیں ،