نخواہی جانا ہی پڑے ، پس احتیاط مناسب ہے ، میں نے احتیاط اس وقت کے لئے لکھی ہے ، جبکہ وہ مسجد سے منفصل ہو ۔
ض… ٹنکی کا پانی ختم ہوجائے تو کیا ہم لوگ جاکر پانی کا پمپ چالو کرسکتے ہیں ؟
ا… سخت ضرورت ہو ، یعنی کوئی اور موجود نہ ہو ، اور پانی کی فوری ضروت ہوتو کرسکتے ہیں ورنہ نہیں ، دیکھو گھر سے کوئی کھانا لانے والا نہ ہوتو فقہاء اس کی اجازت دیتے ہیں ( کہ معتکف گھر جاکر کھانا لے آئے ) بس اسی طرح کی ضروریات کو اسی پر قیاس کرلو ۔
ض… فسادِ اعتکاف کی صورت میں پورے عشرہ کا اعتکاف فاسد ہوتا ہے یا صرف ایک دن ایک را ت کا ؟ قضا کی کیا صورت ہے ؟
ا… صرف ایک دن کا اعتکاف فاسد ہوتا ہے ، اوراس کی قضا یہ ہے کہ بعد رمضان ایک روزہ رکھ کر اعتکاف کیاجائے ۔
ض …آج ہمارے یہاں شناختی کارڈ بن رہا ہے ، ہم لوگ تو مسجد سے نکل نہیں سکتے ، کیا یہیں بلوا کر بنوالیں ؟
ا… ( بنوانا ناگزیر ہوتو ) فوٹو لینے والا مسجد کی حد سے باہر کھڑا ہوجائے ، اورمعتکف مسجد کی حد کے اندر رہے ، اس کے لئے مسجد سے باہر جانا درست نہیں ، فوٹو والا کام بچا کھچا عید بعد بھی ہوگا ، اسی وقت پر موقوف رکھو ، ہے تو معصیت ہی ، گوہم پر نہ لکھی جائے ، اس لئے مسجد سے اسے دور ہی رکھو ۔
ض… پوری تفسیر عثمانی تو اس عرصہ میں دیکھنا مشکل ہے ، کچھ خاص خاص مقامات یا سورتیں تجویز فرمادیں ، جو میرے لئے فلاحِ دنیا اور ذخیرۂ آخرت بنے ۔