اے وقتِ تو خوش کہ وقتِ ما خوش کردی
دیدۂ سعدی ودل ہمراہِ تست تا نہ پنداری کہ تنہا میروی
’’ تنہا میروی ‘‘سے مراد ظاہری راستہ پر چلنا نہیں ، بلکہ زندگی کا راستہ ہے ۔
والسلام
اعجاز احمداعظمی
۲۳؍ رمضان المبارک ۱۴۱۵ھ
٭٭٭٭٭
س
ض…مخدومناالمکرم! زادکم اﷲ شرفاً وفضلاً
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
مزاج سامی !
والا نامہ باصرہ نواز ہوا ، مجھے آپ کی مصروفیات کا پورا احساس ہے ، لیکن کچھ ایسی ناگزیر ضروریات پیش آگئی ہیں کہ بغیر استفسار کے چارہ کار نہیں ۔
ا … عزیزم ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
میری کون سی مصروفیت ہے ، بس بطالت میں وقت گزر رہا ہے ، صرف دیکھنے میں مصروفیت معلوم ہوتی ہے ، اور اسی کا رُعب جما رہتا ہے ۔
ض… کیا ہاتھ دُھلنے کے لئے وضوخانہ تک جانا مفسدِ اعتکاف ہے ؟
ا… نہیں ، تمہاری مسجد کا وضو خانہ توفرشِ مسجد سے بالکل متصل ہے ، وہاں جانے میں کچھ مضائقہ نہیں ہے ، لیکن یہ ایسی ضرورت نہیں ہے کہ اس کے لئے خواہی