اضافہ ہوگا ، دوسرے یہ کہ ہم کو حکم ہے کہ ہم اپنے آپ کو اسی نقشہ میں ڈھالیں جو رسول اﷲ ا نے بنایا ہے ، وہ نقشہ احادیث میں ملتا ہے ، کوشش کرو کہ اسی نقشے میں ڈھل جاؤ ، ایسی مشابہت ہوجائے ظاہر کی بھی اور باطن کی بھی ، کہ دیکھتے ہی پہچان لئے جاؤ ، اﷲ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دیں اور تمہیں بھی ۔ آمین بحرمۃ سید المرسلین ﷺ
ض… زیادہ زور قرآن پاک کی تلاوت پر دیتا ہوں ، تلاوت کے علاوہ نفل نمازوں ( تہجد ، اشراق ، چاشت اور اوابین وغیرہ ) میں ایک ترتیب سے پڑھنے کا معمول بنالیا ہے ، بفضلہ تعالیٰ ان نمازوں میں آج دس پارے مکمل ہوگئے، دعا فرمائیں اﷲ تعالیٰ اسے باقی رکھیں ۔ آمین
ا… نماز میں قرآن کی تلاوت کا معمول بہتر ہے ، اﷲ تعالیٰ اس پر استقامت بخشیں اور قبول فرمائیں ۔
ض … آپ کے اس جملے سے کہ ’’ میں دل وجان سے دعا کرتا ہوں ‘‘ اب تک ایک کیف طاری ہے ، اس ایک جملہ پر سیکڑوں ہزاروں دفاتر قربان کئے جاسکتے ہیں ، آپ کے لئے بے ساختہ دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلتی ہیں ، اﷲ تعالیٰ آپ کا سایۂ شفقت تادیر ہمارے سروں پر باقی رکھیں ، آمین والسلام
محتاجِ دعا ضیاء الحق خیرآبادی
۲۳؍ رمضان المبارک ۱۴۵۱ھ
ا… یہ تمہاری محبت کا اثر ہے ، ورنہ میں کس کام کا ہوں ، سوائے اس کے کہ دوستوں اور اہل تعلق کے لئے دعاگوئی میں لگا رہوں ، البتہ تمہارے ان جملوں سے اپنی بے حقیقتی اور ناکارگی کے باوجود دل کی گہرائیوں میں خوشی محسوس کررہا ہوں ،؎