۲۲؍ رمضان المبارک ۱۴۱۵ھ
(۱)یہ دونوں کتابیں حضرت امام غزالی علیہ الرحمہ کی مشہور تصانیف میں سے ہیں ،اور دونوں فارسی میں ہیں ، ان کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے ۔
(۲)یہ حضرت مولانا بدر عالم صاحب میرٹھی ثم المدنی ؒ کی نہایت معرکۃ الآراء تصنیف ہے ، جو حدیث پاک کی تشریحات پر مشتمل ہے ۔چار جلدوں میں ہے۔
(۳) یہ حدیث کی عام فہم تشریحات پر مشتمل ۸؍ جلدوں میں نہایت مفید کتاب ہے ، اور عوام کو پیش نظر رکھ کر لکھی گئی ہے، اﷲ تعالیٰ نے اسے خوب قبولیت بخشی ۔
(۴)مراد علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ کے فوائد ہیں ، جو ترجمہ شیخ الہند پر ہیں ۔
٭٭٭٭٭
س
ض…مخدومناالمکرم! زادکم اﷲ شرفاً وفضلاً
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
مزاج عالی !
والا نامہ موصول ہوکر باعث سکون قلب وجگر ہوا ، معارف الحدیث جلددوم ، مشتمل بر ’’ کتاب الاخلاق ‘‘ اور جلد پنجم مشتمل بر ’’ کتاب الدعوات ‘‘ منگوالی ہے ، اور تفسیر عثمانی بھی ہے ، ان کا فائدہ بھی خوب محسوس کررہا ہوں ، دعا فرمائیں اﷲ تعالیٰ جو کچھ پڑھتا ہوں اس پر مضبوطی سے عمل کرنے والا بنادیں ۔ آمین
ا…عزیزم! وفقنی اﷲ وإیاکم لما یحب ویرضیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
احادیث کا مطالعہ دو نیت سے کرو ، ایک تو یہ دیکھو کہ رسول اﷲ ا کی سیرت کتنی پاکیزہ اور مقدس ہے ، اس سے آپ کی عظمت ومحبت پیدا ہوگی ، اور اس میں