صرف اپنے جذبۂ محبت کے تقاضے سے ہو، تو ہرگز شائع نہ کرنا ۔ مولانا محمد عباس صاحب سے سلام عرض کردو ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۱۲؍ ربیع الآخر ۱۴۰۹ھ
٭٭٭٭٭
عزیزم ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٗ
تمہارا سابقہ خط ملا ، اورمیں نے اس کا جواب بھی لکھا تھا ، تمہیں شاید مل نہیں سکا ، کہیں ایسا تو نہیں کہ کچھ لوگ ڈاک گڑبڑ کردیتے ہوں ۔
مدرسہ کے خلاف جولوگ سازش کرتے ہیں ، وہ منہ کی کھائیں گے ، تم اخلاص کے ساتھ محض اﷲ کے واسطے کام کرتے رہو ۔ مخالفت تو اصل میں شیطان کو ہے ، وہ اپنی ذریت کواس کے لئے اُکساتارہتا ہے ، لیکن خدا پر بھروسہ کرنے والوں کے لئے کیدِشیطان کو اﷲ نے ضعیف قرار دیا ہے ، اس لئے اطمینان کے ساتھ کام کرتے رہو ، اخلاص کے ساتھ حسن عمل کو فلاح ہے ۔
غیر مقلدین کا فتنہ ، ایک فتنۂ کبریٰ ہے ، یہ لوگ ہمیشہ ڈنک مارتے رہتے ہیں مجھ کو اس فرقہ سے کم واسطہ پڑا ہے ، نیز یہ کہ اس موضوع سے مجھے کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے ، اس لئے اس باب میں میری معلومات کم ہیں ، تاہم میں مئو میں پتہ لگاکر کچھ رسائل وکتابیں بھیجوں گا ، مولانا محمد طاہر حسین صاحب سے مراسلت کرو ، ایک زمانے میں انھوں نے اس موضوع کاا معان واِتقان کے ساتھ مطالعہ کیا تھا وہ بہت سی کتابوں کا پتہ بتائیں گے ، اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے ان موضوعات کی حدیثیں جن میں اختلاف ہورہا ہے ، بشکل اشتہار وکتابچہ اگر چھپوادیا جائے تو مفید ہوگا ، مولانا محمد