اردو میں بھی اور ہندی میں بھی ، حق تعالیٰ نے تمہیں کام کے میدا ن میں پہونچادیا ہے ، اخلاص کے ساتھ اور لگن کے ساتھ کام میں لگے رہو ، اس وقت دین متین کی حمایت ونصرت سب سے بڑا فریضہ ہے ، مسلمانوں کے معاشرہ کی اصلاح اور دینی فضا میں شکوک وشبہات کے گرد اُڑانے والے فتنوں کی سرکوبی کاکام بہت اہم ہے ، میں اﷲ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمہیں ثابت قدم رکھیں اور خلوص سے کام کی توفیق عطا فرمائیں ۔ والسلام
اعجاز احمد اعظمی
۲۲؍جمادی الاخریٰ ۱۴۰۸ھ
٭٭٭٭٭
عزیزم ! سلمکم ا ﷲ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہٗ
بہت عرصہ کے بعدتمہارا خط نظر نواز ہوا ، تمہاری یاد برابر آتی رہی ، ماشاء اﷲ تم استقامت کے ساتھ کام کررہے ہو ، اس سے قلبی خوشی ہوئی ، جس طرح کا تم جلسہ کررہے ہو میں تو حتی الامکان اس طرح کے جلسوں میں شرکت نہیں کرتا ، کچھ تو اپنی نااہلی کے باعث اور کچھ اس لئے کہ بعض تجربات ایسے ہوئے جن سے قلب ودماغ کو بھی نقصان پہونچا اور دین وایمان کو بھی ، اس طرح کے جلسوں کی افادیت کا قائل ہوں ، لیکن اپنی کمزوری کے کے سبب نقصان اٹھا جاتاہوں ،ا س لئے ہمت نہیں ہوتی ، باربار تجربے ہوچکے ہیں ، لیکن تمہارے یہاں ضرور آؤں گا ، البتہ میری خواہش یہ ہے کہ اشتہار میں میرا نام شائع نہ کرو ، گمنام رہنے دو ، تاہم اگر تمہاری اور مدرسہ کی کوئی ضروری مصلحت ہوتو مجھے اس خواہش پر اصرار نہیں ہے لیکن مصلحت ہوجب ! اور